حطار ۔بائیس سالہ بہن کے قتل کے کیس میں بھائی گرفتار

*ہری پور :-تھانہ حطار پولیس کی کامیاب کاروائی ،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،آلہ قتل بھی برآمد ۔*
ٹھانہ حطار کی حدود میں مورخہ11 ستبر کو گھر کے اندر 22/23 سالہ لڑکی کے قتل کا واقع رونما ہوا۔مقتولہ کے خاوند محمد شہزاد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمر عزیر اور ایس ایچ او تھانہ حطار میاں لیاقت کو وقوعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور آلہ قتل کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔
ایس ایچ او تھانہ حطار نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتولہ کےحقیقی بھائی نعمان ولد مسکین سکنہ حطار کو انٹاروگیٹ کیا ۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنی حقیقی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔ملزم کو حسب ضابطہ مقدمہ میں گرفتار کرکے آلہ قتل چھری برآمد کرلی ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں