حادثے کے دوران زخمی خاتون کا سونا لے کر فرار ہونے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

صوابی پولیس کی کامیاب کاروائی،زخمی خاتون کے موبائل اور زیوارات کو چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا

چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کے زیوارات ،موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد*

*صوابی*تفصیلات کے مطابق مدعی احمد علی ولد گلزار خان سکنہ صوابی نے تھانہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں موٹرسائیکل پر ھمشیرہ مسماة(ک) کو دیہہ سلیم خان لے جا رہاتھا کہ راستے میں موٹرسائیکل بے قابو ہوگیا جس کیوجہ سے ھمشیرہ نیچے گر کر مجروح ہوگئ ،اسی اثنا میں ھمشیرہ کو راہ چلتے رکشہ تیز رفتار میں بھٹاکر صوابی ہسپتال ڈاکٹر کے معائنہ کے لیے لے جایا گیا کہ اس دوران رکشہ میں ھمشیرہ مسماة(ک) کا پرس جسمیں موبائل فون،چار عدد انگھوٹھے،دو عدد طلائی زیوارات اور پانچ سو روپے رقم موجود تھے جو رکشہ ڈرائیور سرقہ کرکے لے گیا۔
اس کیس کے حوالے سے ڈی ایس پی صوابی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی عجب درانی و تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اور پرائیویٹ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی،،دوران کامیاب چھاپہ زنی رکشہ ڈرائیور ملزم فراز خان ولد جاوید اقبال سکنہ گندف محلہ مولا خیل کو گرفتار کیا ،دوران تفتیش ملزم سے چوری شدہ سامان اور نقد رقم برآمد کیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر فروخت شدہ زیوارات بھی برآمد کرلی گئی۔مزید تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں