جاگیر گڑھی حبیب اللہ ۔بارہ سالہ بچے کا قتل سب انسپکٹر سمیت دو اهلكار غفلت برتنے پر معطل محرر لائن حاضر

مانسہرہ (چیف رپورٹر ) تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود محلہ خان گڑھی میں 14/15 سالہ بچے کے قتل کا معاملہ ، فرائض منصبی میں غفلت برتنے اور معاملے کو پروفیشنل انداز میں بروقت حل نہ کرنے پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے سب انسپکٹر سمیت ہیڈکانسٹیبل کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور محکمانہ کاروائ کا آغاز کرتے ہوۓ چارج شیٹ جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب کرلیا ، علاوہ ازیں محرر تھانہ گڑھی حبیب اللہ کو بھی پولیس لائن حاضر کردیا۔

معطل کئیے جانے والےپولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر اجمل خان ، ہیڈکانسٹیبل یاسر شامل ہیں۔محرر تھانہ گڑھی حبیب اللہ شہزاد احمد کو بھی پولیس لائنز حاضری کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مقتول بچے کے لواحقین کے ساتھ سرپرست کے طور پر کھڑے رہیں گے اور میرٹ پر تفتیش کے عمل کو یقینی بنا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں