تھانہ مانگل کی حدود چوروں کی اماجگاہ بن گئی ۔۔لوگ دن دیہاڑے لٹنے لگے

قلندرآباد:تھانہ مانگل کی کمزور گرفت چور دن دہاڑے چوریوں میں مصروف۔لودھی آباد نزد ڈگری کالج کے قریب سے زبیر نامی شخص کے گھر کے تالے توڑ کر چور لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگل کی حدود چوروں کے لیئے سیف سٹی بن گیا تمام چوروں نے ادھر کا رخ کر لیا گزشتہ ایک ماہ کے دوران چور نصف درجن کے قریب دن دیہاڑے گھروں کے تالے توڑ کر نو دو گیارہ ہو گئے گزشتہ روز لودھی آباد ڈگری کالج کے قریب زبیر نامی شخص کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء لے اڑے۔اس سے قبل بھی تمام چوریاں دن کے اجالے میں ہوئی ہیں لیکن تھانہ مانگل کی جانب سے مکمل خاموشی اور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھنا سمبھ سے بالا تر ہے تا حال ایک بھی چوری کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔اہلیان علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او عمر طفیل سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں