تھانہ بیڑ گاؤں دیرہ اندھا قتل ٹریس ،نامعلوم ملزمان گرفتار

ہریپور ۔ ہری پور پولیس کی کامیاب کاروائی ۔تھانہ بیڑ گاؤں دیرہ اندھا قتل ٹریس ،نامعلوم ملزمان گرفتار۔تھانہ بیڑ کی حدود گاؤں دیرہ میں مورخہ 18.03.2023 کو قتل کا واقع رونما ہوا۔مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد اور ایس ایچ او تھانہ بیڑ عبدالغفور خان کو وقوعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ایس ایچ او تھانہ بیڑ نے مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور اپنے زرائعے سے معلومات حاصل کر کے وقوعہ میں ملوث ملزمان خان افسر اور خان افضل پسران علی زمان سکنہ دیرہ کو گرفتار کر لیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں