توڑ پھوڑ کرنے اور ہزارہ کو بلاک کرنے والے اصل پلانرز کو گرفتار کیا جائے

ایبٹ آباد میں توڑ پھوڑ کرنے اور ہزارہ کو بلاک کرنے والے اصل پلانرز کو گرفتار کیا جائے ۔۔۔انتظامیہ توڑ پھوڑ کرنے والے قائدین کو تحفظ اور عام لوگوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے ان پر تھری ایم پی او نہیں غداری کے مقدمات کئے جائیں تحریک انصاف کے سابق اور پی پی کے موجودہ رهنما ۔ابرار سعید سواتی کی ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس

بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرنے سے گریز کیا جائے جو لوگ جلاؤ گھیراؤ میں شامل تھے انھیں گرفتار کیا جائے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے خانہ پوری نہ کی جائے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے کوآرڈینیٹر ابرار سعید سواتی نے کہا ہے کہ نو مئی کو بدامنی کرکے ایسے حالات پیدا کئے گئے۔جس کی ملک کی تاریخ میں مثال موجود نہیں ہے۔ضلع بالخصوص صوبہ میں انتظامیہ ملوث افراد کے بجائے بے گناہ افراد کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہےجلاؤ گھیراؤ کے لئے نوجوانوں کی برین واشنگ پہلے سے کی گئی تھی ۔قائدین کے خلاف تھری ایم پی او نہیں غداری کے مقدمات چلائے جائیں ۔احتجاج کے نام پر کارکنان نےحساس تنصیبات کو ہی کیوں نشانہ بنایا ۔پشاور اور بالخصوص ہزارہ میں انتظامیہ پشت پناہی کر رہی ہے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہیں ۔وہ ملوث ماسٹر مائنڈ قائدین کو حراست میں لیں ۔ان خیالات کا اظہار ابرارسعید سواتی نے میڈیا نمائندوں سے کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عہدیداران ملک فرید محمد،نائید عباسی ،شفیق انور ،محمد سعید ،سردار تبریز نائب صدر ایبٹ آباد اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی کوآرڈینیٹر ابرار سعید سواتی کا کہناتھا ضلع ایبٹ آباد میں حساس مقامات پر توڑ پھوڑ کے الزام میں اکثریت میں عام لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔جب کہ جنہوں نے اس کی پلاننگ کی ان کو کیوں سامنے نہیں لایا جارہا ہے ۔اس سلسلہ میں نگران حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا سے بھی ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کریں گے ابرار سعید سواتی کا کہناتھا یہاں فوٹو سیشن کرنے والوں کی خود فرمائشی گرفتاریاں بھی ہو رہی ہیں۔جب کہ ٹوٹل پورا کرنے کے لئے عا م لوگوں کو بھی تنگ کیا جا رہا ہے۔ابرار سعید سواتی کا کہنا تھا ملک کی بڑی عدالت سپریم کورٹ میں مقدمات التوا کا شکار رہتے ہیں ۔لیکن مخصوص افراد کو نوازا جاتا ہے۔آڈیو لیکس ہو رہی ہیں سب پر واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی سیاہ دن تھا ملک میں ایسے حالات پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چائیے ۔تاکہ آئندہ کوئی ہمت نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔جن لوگوں نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا ان کی سازش کو سامنے لایا جائے ۔انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہیں پشت پناہی چھوڑ دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں