توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار ۔۔۔عمران خان کی در خواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، ا س سے قبل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

عمران خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتمادکا اظہار
خیال رہےکہ گزشتہ روز ہی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنےکی پٹیشن دائرکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں