ترنگڑی صابرشاہ میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں منشیات کی منڈی آباد ہے ، ذرائع

مانسہرہ : مانسہرہ تھانہ بفہ کی حدود ترنگڑی صابرشاہ میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں منشیات کی منڈی آباد ہے ، ذرائع کے مطابق پولیس ہفتہ وار ہزاروں میں بھتہ وصول کررہی ہے، پولیس نے اپنی کمائی کے دھندے کے عیوض نوجوان نسل کی زندگی داٶ پر لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بفہ پولیس کی سپرستی میں ترنگڑی صابرشاہ کی گلیوں میں کھلے عام چرس ،ہیروئن، اور آئس کی فروخت کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا، دن کی روشنی سے رات گئے تک نشہ کرنے والے افراد کا رش لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پاپاجاتا ہے ، گلیوں میں کھلے عام منشیات فروش ہونے کی وجہ سے خواتین کا گھر سے نکالنا محال ہوگیا ۔

جبکہ اس علاقے کے رہائیشیوں نے بچوں کو باہرکھیلنے سے تک روک دیا ہے ، شہریوں نے متعدد بار تھانہ بفہ پولیس کو شکایت کی لیکن اس کے باوجود منشیات فروشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ چندروز قبل منشیات فروش چھپ کر اورچلتے پھرتے منشیات فروخت کرتے تھے لیکن نئے ایس ایچ او بفہ کے آمد کے بعد کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہے،

مزکورہ منشیات فروشوں نے پورے علاقہ میں اپنے کارندۓ چھوڑ رکھے ہیں، جو کہ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول ترنگڑی بالا، ھجرہ ترنگڑی پائیں اور بازار کے گرد کھلے عام منشیات فروخت کرتے ہیں، مبینہ طور پر پولیس ہزاروں روپے بھتہ وصول کرکے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،

ڈی پی او مانسہرہ نے آتے ہی منشیات کی روک تھام کے لیے کام تو کیا مگر اب مانسہرہ کے محتلف تھانہ جات کی حدود میں سرعام منشیات فروشی کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس حوالے سے تھانہ بفہ کی پولیس سے رابطہ کیا گیا۔

لیکن انھوں نے فون اٹینڈ کرنے کی زحمت تک نہیں کی اس ہی وجہ پولیس کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں