تحصیل بالاکوٹ کو ٹیکس فری قرار دے کر مفت بجلی دی جائے لیاقت كسانہ

قائمقام تحصیل چیئرمین بالاکوٹ سردار لیاقت کسانہ نے کہا ہے کہ تحصیل بالاکوٹ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے بالاکوٹ کو ٹیکس فری زون اور باسیوں کو مفت بجلی دیتے ہوئے مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گزشتہ روز پریس بریفننگ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ 1992کے سیلاب میں 50فیصد متاثر ہوا پھر 2005کے زلزلہ میں صفحہ ہستی سے مٹ گیا پھر 2010کے سیلاب میں متاثر ہوا اور بعدازاں سکی کناری ڈیم اور بالاکوٹ ڈیم میں نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کو روشن کرنے کے لئے اپنے گھروں قبرستان کاروبار عزیز و اقارب روزگار سب کچھ قربان کردیا بدلے میں نہ کوئی کالونی بنی نہ یہاں بجلی مفت دی گئ نہ یہان پر انکے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے سکول بنے اور نہ ہی مقامی لوگوں کو روزگار دیا گیا 2005کے زلزلہ کے بعد اس شہر کو رہڈزون ڈیکلیئر کیا اج 18سال سے یہاں کے باسی شلٹرز میں رہنے ہر مجبور ہیں کیا تحصیل بالاکوٹ کے باسیوں کے نصیب میں صرف قربانیاں دینا ہی لکھا ہے اس ظلم کے خلاف مزید خاموش نہیں رہیں گے اور بہت جلد معززین علاقہ ناظمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے۔ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں