تاجوال ایبٹ آباد وحشی جنگلی چیتوں کا جوڑا بھاگ نکلا بچہ چیتا پکڑا گیا

گلیات ایبٹ آباد کی بالائی یونین کونسل تاجوال میں گزشتہ کئی روز سے دہشت اور خوف و ہراس پھیلاتے جنگلی چیتوں کے خاندان کا ایک بچّہ آج مورخہ 11 اگست 2023 کی صبح وائلڈ لائف کی حراست میں آگیا ۔۔۔
صبح اسکول جاتے ہوئے معصوم بچّوں سفیان ایّان اور دیگر جن کی عمریں آٹھ سے بارہ سال کے درمیان تھیں انھوں نے تاجوال کے محلّہ کٹلہ اور کلس کے قریب روڈ میں گشت کرتے جنگلی چیتوں کے اس خاندان کو دیکھا تو چیختے چلاتے واپس بھاگے اور گھر پر اطلاع دی جس پر معزّزین علاقہ سردار فرید اور دیگر نے فوری طور پر وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس پر خانسپور سے فوری طور پر وائلڈ لائف کی ٹیم روانہ ھوئی ایک گھنٹے سے قبل وائلڈ لائف آفیسر غلام احمد عباسی اپنے دو اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچے تو بڑی مادہ چیتا اور دیگر بچّے سائٹ چھوڑ چکے تھے تاہم ایک چھوٹی مادہ چیتا جس کی عمر تقریباً تین ماہ بتائی گئی بھوک سے نڈھال موجود پائی گئی جسے باآسانی تحویل میں لے لیا گیا ۔۔۔
وائلڈ لائف آفیسر غلام احمد عباسی اور ان کا معاون عملہ بناء کسی ڈیپارٹمنٹل ایکوئپمنٹ اور ہنٹنگ ، کیرج وہیکل کے موٹر سائیکل پر آیا اور مقامی لوگوں سے رسّی مانگ کر اس چیتے کے بچّے کو باندھا اور آٹے کے بیس کلو کے ایک خالی بیگ میں ڈال کر موٹر سائیکل پر ہی روانہ ھوگئے ۔۔۔
محکمہ سے لی گئی تفصیلات کے مطابق یہ چھوٹا مادہ چیتا ایبٹ آباد میں سرکاری ویٹرنیری ڈاکٹر کے پاس لے جایا جارہا ھے جس کی میڈیکل ایگزامینیشن کی جائیگی اور بعد ازاں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اس کو اپنے مقامی چڑیا گھر منتقل کردیگا ۔
محکمہ وائلڈ لائف KPK کو جنگلی حیات کے تحفّظ کے لیئے مزید بہتر ، فعّال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ خطرناک جنگلی جانوروں کی وجہ سے انسانی آبادیاں اور ان کے پالتو جانور آئے روز نقصانات کا شکار ہورھے ھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں