بیڈ منٹن کے مقابلے شروع

مانسہرہ بیڈمنٹن ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے اور ایڈمنسٹریشن کے تعاون ن سے بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شہباز خان سواتی نے کیا ۔
آج کے مہمان خصوصی ماہر تعلیم گورنمنٹ کامرس کالج کے پروفیسر جناب اجمل راجپوت صاحب تھے۔
آج پہلے دن چار مینز ڈبلز کے میچز کھیلے گئے پہلے میچ سید انیس شاہ اور شھباز خان سواتی بمقابلہ عاصم حسین اور علی خان کے ساتھ ھوا جو سخت مقابلے کے بعد انیس شاہ 2 _1 کے سے جیت گے دوسرا میچ مراد خان اور محاذ احمد کا شیراز اور شاھد کے درمیان کھیلا گیا جس کو شیراز اور شاھد نے بآسانی جیت لیا۔
تیسرا اور میچ دانش اور وسیم خان کا احسن شھزاد اور جبران پرویز سے ھوا جو کے دانش اور وسیم نے جیت لیا چوتھا میچ اجمل صاحب اور دانیال احمد کا سمیی اور شیراز کے مابین کھیلا گیا جس کو یک طرفہ کھیلتے ہوئے اجمل صاحب اور ساتھی کھلاڑی نے با آسانی جیت لیا ۔
جیتنے والے کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گے ۔
پہلے راؤنڈ کے ابھی سنسنی خیز مقابلے دو دن اور جاری رھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں