بین الاضلا ی ڈکیت گروہ گرفتار دس لاکھ روپے اور سامان بر آمد

صوابی پولیس کو دسمبر 2022ء کی ڈکیتیوں میں مزید کامیابی حاصل
بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کے مزید دو اہم ملزمان پولیس کی حراست میں
*لوٹی ہوئی رقم میں سے مزید 10 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد*

ڈکیت گروہ صوابی اور مردان پولیس کو کئی ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔

اس سے پہلے صوابی پولیس ڈکیت گروہ کے دیگر پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کرچکی ہے، تمام ملزمان سے مجموعی طور پر لوٹی ہوئی رقم مبلغ *28 لاکھ* روپے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و دیگر سامان کی برآمد کی جا چکی ہے جبکہ اب صوابی پولیس ان دو مزید ملزمان کو جیل سے قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد ضلع ٹرانسفر کرکے دوران انٹاروگیشن ان کی نشاندہی پر مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنائی گئی ہے۔گرفتار شدہ ملزمان نے سرکل رزڑ میں مدعی صفدر زیب ایڈوکیٹ ولد سید بخت شاہ سکنہ پرمولی، عمران ولد کامدار سکنہ اسماعیلہ اور محمد آیاز ولد ملک حیات سکنہ ڈاگئی اور سرکل صوابی میں اورنگزیب سکنہ صوابی کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی و دیگر اشیاء لوٹی تھیں،
بین الضلاعی ڈکیت گروہ ملزمان کاشف اور اسماعیل سے مجموعی طور پر لوٹی ہوئی رقم 10لاکھ روپے رقم ،دو عدد کلاشنکوف اور ایک عدد کالاکوف کی برآمدگی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں