بہترین سیکورٹی پر آئی جی کے پی کے کی صوبہ بھر کی پولیس کو شاباش

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس کو شاباش۔

٭صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے اور سیکیورٹی کے موثر اقدامات پر جوانوں سے لیکر ایڈیشنل آئی جی پی تک تمام افسران تعریف کے مستحق ہیں ۔ انسپکٹر جنرل اختر حیات خان

٭ دہشت گردی کے خدشات کے باوجود پولیس نے جانفشانی سے فرائض انجام دئیے۔ آئی جی پی
٭ صوبے بھر میں عشرۂ محرم کے دوران ماتمی جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی ریجنل و ضلعی پولیس افسران ، انکی ٹیمز ، ایلیٹ فورس ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ ، فرنٹئیر ریزرو پولیس ، بم ڈسپوزل یونٹ ، K9، کیمرہ مانیٹرنگ سٹاف، ٹیلی کمیونیکیشن ، لاجسٹک اور آپریشنز سٹاف کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے۔ آئی جی اختر حیات خان

٭ جلوسوں کی گذرگاہوں کی سیکیورٹی کیساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے پر ٹریفک پولیس کیلئے خصوصی شاباش۔ اختر حیات خان آئی جی پی

٭ قیام امن کیلئے پاک فوج ، دیگر قانون نافذ کرنیوالوں اداروں ، میڈیا اور مختلف مکاتبِ فکر کے علما کے کردار پر انکے مشکور ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں