بٹگر ام ۔۔انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار

تھانہ کوزہ بانڈہ نے قتل مقدمات کا Most Wanted مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) نے آئی جی پی خیبرپختونخوا کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے ۔

ڈی ایس پی سرکل بٹگرام گلزار خان ، انسپکٹر نوید احمد خان ایس ایچ او ، ٹیم نے قتل مقدمات میں سال 2010 سے مطلوب مجرم اشتہاری طوطی الرحمن ولد محمد انور سکنہ بیلہ دلاور ہسٹری شیٹ نمبر 692 تھانہ کوزہ بانڈہ کو دوران سنیپ چیکنگ ، ناکہ بندی نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔ تفتیش سے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چالان عدالت کیا جائے گا . ہمارا عزم جرائم سے پاک بٹگرام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں