بٹگر ام کے تین نوجوانوں کو اغوا کر کے ڈیڑھ کروڑ تاوان وصول کرنے والے گینگ نے کے پی کے ایک اور نوجوان کو اغوا کر کے ایک کروڑ تاوان مانگ لیا

بٹگر ام کے تین نوجوانوں کو اغوا کر کے ڈیڑھ کروڑ تاوان وصول کرنے والے گینگ نے کے پی کے ایک اور نوجوان کو اغوا کر کے ایک کروڑ تاوان مانگ لیا

چوکیداری کے غرض سے سندھ جانے والا ٹانک کا رہائشی خالد بیٹنی ڈاکوؤں کی قید میں، گھر کا واحد کفیل خالد کو سخت سزا دی جا رہی ہے حکومت سے رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ لواحقین

تفصیلات کےمطابق ٹانک کا رہائشی خالد کا نہ بھائی ہے اور نہ والدین، غربت سے تنگ ہو کر روزگار کی تلاش میں سندھ چلے گئے۔جہاں انہیں چوکیداری کی پرائیویٹ نوکری مل گئی اور یو انہیں خوشحالی کے دن قریب نظر انے لگے مگر کچھ ہی دن بعد وہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لگ گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ خالد گزشتہ 20 دنوں سے کشمور کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کی قید میں ہے۔ ڈاکو انہیں سخت سزا دیتے ہیں مارتے پیٹتے ہیں اور ان سے ایک کروڑ روپے دینے کی پیش کش کرتے ہیں مگر غربت کا مارا خالد ایک کروڑ کہاں سے لائے۔ خالد کے گھر والوں نے ارمی چیف سمیت وزیر اعظم شہباز شریف ، بلاول بھٹو زرداری اور اعلی حکام سے خالد بیٹنی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں