بٹگر ام میں کرپشن ۔۔اینٹی کرپشن انکوائری کے لیے تیار

بٹگرام تحریک انصاف سابقہ دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور بےضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن بٹگرام نے ورک مکمل کر لیا ، ٹی ایم اے ، سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے بوگس سکیمیوں کے نام پر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے ، اس حوالے سے اینٹی کرپشن بٹگرام کے ذمہ دار نے بٹگرام میڈیا روم کو بتایا کہ بہت جلد قوم کا پیسہ لوٹنے والے بظاہر سفید پوش بننے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائیں گے انہوں نے بتایا کہ صوبائی دائریکٹر اینٹی کرپشن عارف خان یوسفزئی اسسٹنٹ دائریکٹر طفیل خان کی ہدایت پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ،انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ٹی ایم اے بٹگرام محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بٹگرام سے ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے بہت جلد اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم بٹگرام کا دورہ کرے گی جس کے بعد باقاعدہ طور پر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے رشی آفیسرز اور دو نمبر ٹھیکہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں