بٹگر ام لفٹ میں پھنسے دو بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا

پھنسے طلباء اور مقامی افراد میں سے دو

کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر دیا گیا

بٹگرام …..ضلع کے دور افتادہ علاقے جھنگڑی یونین کونسل پاشتو تحصیل الائی میں دو مقامی افراد اور چھ طالب علم چیئر لفٹ کے ذریعے سکول جاتے ہوئے درمیان میں پھنس گئے تھے تفصیلات کے مطابق تحصیل الائی کے دور افتادہ گاؤں جھنگڑی سے تعلق رکھنے والے چھ طالب علم آج صبح معمول کے مطابق اپنے سرکاری ہائی سکول بٹنگی مقامی بنی ہوئی چیئر لفٹ کے ذریعے جا رہے تھے کہ جب چیئر لفٹ راستے کے درمیان میں پہنچی تو اس کی دو رسیوں میں سے ایک ٹوٹ گئی اور چیئر لفٹ ایک رسی کے سہارے کے ساتھ درمیانی ہوا میں معلق ہو گئی، سماجی کارکن شاہ عبدالقادر نے بتایا کہ دور دراز پہاڑی علاقہ اور چیئر لفٹ کا زمین سے ہزاروں فٹ کے فاصلے نے لوگوں میں خوف وہراس پھیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئر لفٹ کی خبر وائرل ہونے کے بعد مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ سادہ ریلیف آپریشن کے ذریعے پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانا ناممکن ہے مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں ہیلی کاپٹر بھیجے جو پھنسے ہوئے طلباء کو نکالے، کیونکہ امدادی کارروائی کے لیے خصوصی ماہر ریسکیو اہلکاروں کی ضرورت ہے اسسٹنٹ کمشنر الائی تحصیل جواد حسین نے بتایا کہ وہ ڈی ایس پی الائی اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں تاہم اونچائی اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کے لیے امدادی کارروائی کرنا ممکن نہیں کیونکہ چیئر لفٹ ایک رسی کے سہارے پر لٹکا ہوا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور پر چیف سیکرٹری سے فون پر بات کی اور اصل صورتحال سے آگاہ کیا پاک فوج کے چار ہیلی کاپٹر وقتاً فوقتاً موقع پر پہنچے لیکن وہ آخری بار ایک فرد کو ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوئے تیز ہوا اور کیبل کار سے کی ایک کیبل ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں خلل ڈال رہے تھے جس سے ایس ایس جی کے جوانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آخری اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کیبل کار میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے جدوجہد شروع کر دی اور تار کے ذریعے کیبل کار کو پہنچ گئے ہیں جس سے امید ظاہر ہوئی کہ مقامی افراد پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں