بٹگرام کے تین نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعد کچے کے علاقے سے بازياب ۔۔مغوی نوجوانوں کے اغوا اور بازيابی کی کہانی

بٹگرام کے تین مغوی نوجوان تاوان کی رقم ادا کرنے کے بعد رہا کر دیئے گئے
طویل جدو جہد اور تاوان کی رقم کی ادائیگی کے بعد بٹگرام سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد سے اغواء ہونے والے تینوں نوجوان خالد خان ولد ظریف خان مومین خان ولد شیر افضل خان سكنہ پشوڑا ۔۔زعفران شاہ ولد شاہ زرین سكنه جانچل کو سندھ کے علاقے کچے کے ڈاکووں کی قید سے تاوان کی ادائیگی کر کے رہا ہو گئے ۔ تینوں نوجوان ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور سوشل میڈیا پر سستی گاڑ ی کا اشتہار دینے والے اغوا کروں کے جھانسے میں آ کر گاڑی خریداری کے لیے اسلام آباد گئے تھے جہاں سے اغواء کاروں نے ان تینوں کو سندھ اور پنجاب کے مشترکہ نو گو ایریا کے علاقے کچے۔ میں منتقل کر دیا تھا اور دو کروڑ روپے تاوان مانگ رہے تھے منت سماجت کر کے اغوا کاروں کو ڈیڑھ کروڑ رقم پر راضی کیا گیا جس کے بعد مغوی نوجوانوں کے اہل خانہ رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے چندہ اکھٹا کر کے تاوان کی رقم ادا کر کے نوجوانوں کو بازیاب کرایا تاوان کی کتنی رقم ادا کی گئی اس کی ابھی تفصیل سامنے نہیں آئی296×300.jpg” alt=”” width=”296″ height=”300″ class=”alignleft size-medium wp-image-9775″ />

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں