بٹگرام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاوںن

بٹگرام ٹریفک وارڈن پولیس بٹگرام کا اوورلوڈنگ ، بغیر ہیلمٹ، کمسن ڈرائیوران ،بغیر کاغذات،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مسلسل جاری۔ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر ٹریفک وارڈن پولیس بٹگرام نے بغیر ہیلمٹ، کمسن ڈرائیوران ،بغیر کاغذات ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد موٹر سائیکلوں اور ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا
والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹرسائیکل نہ دیں۔ ہلمیٹ محفوظ سفر کا ضامن ہے ۔ آپ کی غفلت آپ کے بچوں کی زندگی گنوا دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں