بٹگرام دو افراد کے قتل کا ملزم سات سال بعد گرفتار

بٹگرام پولیس نے دہرے قتل اور اقدام قتل مقدمات میں انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری روزی خان ولد رحمت گل سکنہ ریں درہ کو کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا ۔ مجرم اشتہاری سال 2016 میں ایک عورت اور مرد کو قتل کرنے سمیت اقدام قتل مقدمات میں تھانہ پزنگ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل الائی نذیر خان نے ٹاسک کو فالو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پزنگ میر افضل خان اور ٹیم نے سال 2016 سے دہرے قتل اور اقدام قتل مقدمات میں انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری روزی خان ولد رحمت گل سکنہ ریں درہ کو دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں