بٹگرام خاتون پر تشدد اور زیا دتی کے تین ملزمان گرفتار

بمسمات(ز) کی رپورٹ پر ڈی پی او بٹگرام کا نوٹس ، مقدمہ درج
مسمات(ز) کو ضرر پہنچا کر عصمت دری کرنے والے ملزمان کو تھانہ چانجل پولیس نے وقوعہ کے گھنٹہ کے اندر مختصر وقت میں گرفتار کر کے پابند سلال کر دیئے ۔ منصفانہ تفتیش سے چالان عدالت کیئے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) نے مسمات (ز) کی رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کی ہدایت کی ۔ DSP سرکل بٹگرام گلزار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چانجل امتیاز علی شاہ نے مقدمہ درج رجسٹر کر کے ملزمان (1) محمد نائب (2) فرید اللہ (3) نجیب اللہ سکنان چھپر گرام کو ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کر دیئے دوسروں کی عزتوں سے کھیلنا ایک گھناؤنا جرم ہے ۔ مرتکبان کیفرِ کردار تک پہنچائے جائیں گے ۔ انصاف کے تمام تر تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چالان عدالت کیئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں