بٹل مانسہرہ سانپ کے منہ سے گرنے والے منکے کے نام پر سادہ لوح شہری سے کیری ڈبہ ہتھیانے والا ٹھگ گرفتار ۔۔

#مانسہرہ (
مانسہرہ میں ناگ بھگوان کے ڈمروں کے ٹوٹے ہوئے منکے کے نام پر فراڈ
,نوسرباز نے سادہ لوح شخص کو جعلی لعل دے کر 15 لاکھ کی گاڑی ہتھیا لی،
ممتاز نامی نوسرباز نے چھریاں بٹل کے رہائشی شخص کو جعلی ہیرا دے کر اس سے اسکا کیری ڈبہ گاڑی لے لی،
سادہ لوح شخص کو جعلی موتی دے کر کہا کہ یہ سانپ کا منکہ ہے آپ کی ہر خواہش پوری کریگا،اس کے بدلے مبینہ نوسر باز نے سادہ لوح شخص سے اسکی کیری ڈبہ گاڑی لے لی،متاثرہ شخص کی درخواست پر کیری ڈبہ ہتھیانے والا ہلکوٹ کے رہائشی مبینہ نوسرباز کو پولیس نے گرفتار کر لیا،
بٹل پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوۓ نوسرباز ممتاز ولد یاغی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
پولیس نے ملزم ممتاز سے کیری ڈبہ بھی برآمد کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں