بفہ چار منشیات فروش گرفتار ۔۔چرس اور ہیرو ئین بر آمد

تھانہ بفہ (-) ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ضلع کے تمام 13 تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ،

بفہ پولیس نے 4 کو گرفتار کرلیا ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کلہاڑے شرقی کا رہائشی تنویر ولد خاندان 1کلو 800 گرام چرس سمیت گرفتار ، بفہ خورد کا رہائشی شمس الرحمن ولد غلام نبی 1 کلو 265 گرام چرس سمیت گرفتار ، بفہ کلاں کا رہائشی عادل ولد شیرباز 1کلو 705 گرام چرس سمیت گرفتار جبکہ بفہ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سیف الرحمن عرف سیفے بابو ولد حبیب الرحمن کو 422 گرام آئس اور 510 گرام ہیروئین سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں