بجنہ مانسہرہ تین سگے بھائی کنویں میں ڈوب کر جان بحق

افسوس ناک خبر۔
ضلع مانسہرہ ڈھوڈیال کے رہائشی تین سگے بھائیوں کی لاشوں کو تھانہ بفہ کی حدود بجنہ روڈ پہ زیر تعمیر ان کے اپنے مکان کہ کنویں سے نکال دیا۔ جن میں ذیشان عرف (جانی) ولد ایوب عمر 36 سال۔ منیب ولد ایوب عمر 28 سال، محمد عمر ولد ایوب عمر 23 سال۔ جو کہ سنکیاری پرانی منڈی میں دکاندار تھے ذیشان عرف جانی بیٹریوں والا کے نام سے مشہور و مقبول تھا اور یہ تینوں محمد وقاص کار الیکٹریشن کے بھائی تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تینوں بھائی اپنے لیے نئے مکان کی تعمیرات کروا رہے تھے اس لئے ڈھوڈیال سے بجنہ تشریف لائے اور مکان کی كنسٹرکشن میں تھوڑا بہت کام خود کر رہے تھے، عام روٹین کے مطابق گھر واپس نہ گئے اور گھر والوں سے کوئی رابطہ بھی نہ ہو سکا تو ان کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نئے تعمیر ہونے والے گھر پہنچی جہاں کافی چھان بین بعد تینوں بھائیوں کو اسی گھر کے کنویں میں مردہ حالت میں پایا پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے تینوں لاشوں کو کنویں سے نکال دیا، فی الحال مقامی لوگوں کے اندازے کے مطابق موٹر ٹھیک کرنے یا کنوئیں کی صفائی کی غرض سے یہ تینوں بھائی اترے اور کنویں میں زہریلی گیسوں کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں