بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ۔۔۔ہزارہ کے تین ڈسٹرکس میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔۔بجلی دو یا کھمبے پٹو تحریک پر غور

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا.. ہزارہ میں بجلی کی بندش کے خلاف تین ڈسٹرکس میں احتجاج بجلی دو یا کھمبے پٹو تحریک شروع کرنے پر غور

اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 598 میگاواٹ تک پہنچنے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 402 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 27ہزار میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن

پن بجلی کی پیداوار 6ہزار 200 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 563 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار245 میگاواٹ ہے۔

سولر بجلی گھروں کی پیداوار 100 میگاواٹ ہے اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار164 میگاواٹ ہے جبکہ بگاس سے 130 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
۔ادھر ہزارہ میں بجلی کی بد ترین بندش کے خلاف بٹگرام ایبٹ آباد اور کوہستان میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ے ۔ بجلی دو یا کھمبے پٹو تحریک شروع کرنے پر غور شر وع کر دیا
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں