بجلی کا بل کم کرنے کا طریقہ ۔۔۔۔۔۔۔

*اپنے بجلی کے بل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کیجئے اور طریقہ کار سمجھیے*

ٹیشن لیکر دماغ کو نقصان نہ پہنچائیں بلکہ ہوش کریں اور عملی اقدامات اٹھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*(بجلی کے بلز اور موجودہ مہنگائی ایک قابل غور تحریر)*

بہت زیادہ بل عوام کے لیے دردسر ہیں مگر اس کا حل موجود ہے۔

سب سے پہلے آپ کو یونٹ کی ترتیب بتاتے ہیں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ کونسی چیز زیادہ یونٹ کا سبب بنتی ہے۔

1۔ *فریج*

فریج اگر 24 گھنٹے چلے تو آپ کے 118 یونٹ صرف ہوں گے یعنی چوبیس گھنٹوں میں فریج کی وجہ سے آپ کے بل میں تقریبا ساڑھے تین یا چار یونٹ شامل ہوتے ہیں۔ تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ آپ شام “پانچ سے رات دس تک” اور “صبح سات سے 9 تک” فریج بند رکھیں۔
اس طریقے سے آپ 50 کے قریب یونٹس بچا سکیں گے اور اگر آپ کو ڈر ہو کہ فریج کی کولنگ کم ہو جائے گی۔ تو آپ دودھ گوشت یا میڈیسن اوپر والے فریزر کے خانے میں رکھیں۔
فالتو سالن، حلوہ اور فروٹ کو سٹور نہ کریں۔ ٹھوڑا اور تازہ فروٹ لائیں اور کھا لیں۔ فالتو فروٹ، سالن وغیرہ غریبوں کو یا محلے داروں کو دے دیں تاکہ امراض دل و دماغ سے محفوظ رہ سکیں۔

2۔ *پنکھے۔۔۔*

ہمیشہ صرف چھت والے پنکھے استعمال کریں۔ اگر آپ کے گھر میں 3 پنکھے صبح و شام چلیں گے یعنی چوبیس گھنٹے تو آپ کی 90 یونٹ صرف ہوں گے کیونکہ گرمی ہے، پنکھے بند نہیں کر سکتے تو آپ یا سولر بیٹری لیں یا آپ دن کے وقت الگ الگ روم میں بیٹھنے کے بجائے ایک ہی روم میں بیٹھ کر اتفاق پیدا کریں اور 2 پنکھے بند کر کے مہینے کی 20 یونٹس بچائیں۔

سٹینڈ والے پنکھے ہرگز نہ چلایں اگر تین سٹینڈ کے پنکھے چوبیس گھنٹے چلیں تو 187 یونٹس صرف ہوں گی. ایک سٹینڈ والا پنکھا 2 چھت والے پنکھے چلنے کے برابر ہے۔۔

3۔ *موٹر*

پانی کی موٹر روزانہ 40 منٹس چلے تو 30 یونٹس صرف ہوں گے. مگر رات کو چلانے پر (یعنی رات 6 سے 11 کے درمیان) تو 54 یونٹس صرف ہوں گی. اس لیے پانی صرف صبح نماز کے وقت سے لیکر 8 بجے تک بھر لیں۔

4۔ *استری*

استری روزانہ 2 گھنٹے چلانے سے 55 یونٹ صرف ہوں گی۔ مگر استری چلانے کے ساتھ فریج اور پنکھے بند رکھیں جائیں اور دن کے وقت چلائی جائے تو 35 یونٹس صرف ہوں گے۔

حکومت پاکستان بجلی سیل کر کے پیسے کما رہی ھے اب آپ کو دیکھنا ہے کہ آپ کتنی بجلی استعمال کرکے ان کو پیسے دینا چاہتے ہیں۔

میں بہت سے ایسے گھروں کو جانتا ہوں جن کے گھر فریج نہیں ہے اور ان کا بل 3000 روپے تک آتا ہے۔
سب سے زیادہ بجلی کا استمعال فریج پر ہے۔
یہ آپ نے دیکھنا ہے کہ اب آپ کس طرح بل میں کمی لا سکتے ہیں.

احتجاج کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے کیوں کہ اگلے ماہ کا بل بھی دینا ہے۔

*_سنہری حروف_*
_*قـــــــــــــــــــــابل غـــــــور باتـــــــــــ*

*جسے آپ ڈپریشن کہتے ہیں ممکن ہے وہ قرآن پاک کی تلاوت سے محرومی کا یا نماز سے دوری کا نتیجہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں