بالاکوٹ ویگن یونین نے ویگن اڈہ کی منتقلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

ویگن یونین مانسہرہ نے بالاکوٹ لاری اڈہ کو مون سون والی جگہ منتقل کرنے کی مخالفت کردی ٹرانسپورٹرز کے مفادات کے برعکس ٹی ایم او نے کسی شخص ہو ذاتی فائدہ دینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صدر ویگن یونین مانسہرہ جانے عالم عرف گڈو جنرل سیکرٹری پرویز سواتی سنئیر نائب صدر راجہ خالد نواز و دیگر نے پریس کلب بالاکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ لاری اڈہ سے پیچھے ایک کھٹہ میں لاری اڈہ منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہر سال مون سون کی بارشوں میں تباہی کا سبب بنتا ہے جس میں ہماری لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بھی خراب ہوں گی ہم پرانے اڈہ سے دوسری جگہ لاری اڈہ کی منتقلی نہیں چاہتے اگر ٹی ایم او بالاکوٹ نے اپنے یا کسی فرد واحد کی خاطر یہ فیصلہ کیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں