بالاکوٹ میں جشن آذادی کی تقریب اور ریلی

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ کے زیر انتظام 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں مہمان خصوصی جناب سردار شاہجہان یوسف صاحب سابقہ وزیر و مشیر وزیراعظم پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں جناب سردار لیاقت کسانہ صاحب قائم مقام تحصیل چیئرمین لوکل گورنمنٹ بالاکوٹ،اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ بالاکوٹ جناب سید سکندر منصور شاہ ٹی۔ایم۔او بالاکوٹ، سابقہ ایم۔پی۔اے جناب میاں ضیاء الرحمن صاحب، جناب جیند علی قاسم صاحب سابقہ تحصیل ناظم بالاکوٹ، ایس ایچ او صاحب تھانہ بالاکوٹ، مختلف محکماجات کے سربراہان، انجمن تاجران بالاکوٹ بازار، کابینہ انجمن تاجران گڑھی حبیب اللہ۔مختلف صحافی برادری، اور معزین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر ایک پروقار ریلی کا انعقاد بھی گیا گیا جو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ سے ایوب پل بالاکوٹ پر اختتام پذیر ہوئی….
#14august2023
#independenceday2023

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں