بالاکوٹ شا ہرہ کاغان ٹو ٹ پھوٹ کا شکار

بالاکوٹ شا ہرہ کاغان ٹو ٹ پھوٹ کا شکار
این ایچ اے کی غفلت سے اہم سڑک تالاب بن گئی
ناران شاہراہ کاغان تالاب کا منظر پیش کررہی ہے جبکہ ملبے کے ڈھیر سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے
بالاکوٹ شاہراہ کاغان پر جگہ جگہ گڑھوں نے وادی کاغان کا حسن متاثر کرکے رکھ دیا مہانڈری سے ناران تک سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کئ مقامات پر سڑک جھیل کا منظر پیش کرنے لگی تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ سے ناران جانے والی شاہراہ کاغان جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئ ہے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی NHAکی مجرمانہ غفلت کے باعث مہانڈری سے بٹہ کنڈی تک شاہراہ کاغان تالاب کا منظر پیش کر رہی پے سیاحوں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار نے ایک تو کافی تاخیر سے شاہراہ کاغان کو بحال کیا اور ساراملبہ اٹھا کر روڈ پر پھنک دیا جو اس وقت مقامی ٹرانسپورٹرز اور سیاحوں کے لئے عذاب بنی ہے کئی چھوٹی گاڑیاں اس تالاب نما پانی میں تباہ ہوکر رہ جاتی ہے اور موٹر سائیکل سوار ڈوب جاتے ہیں علاقے کے عوام اور سیاحوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور ٹھکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں