بارشوں نے مواصلاتی نظام مکمل تباہ کر دیا

کوہستان تباہ کن بارشوں نے متعدد مقامات پر رابط سڑکیں تباہ کر دی۔ لوگ محصور ہو گئے۔ کوہستان اپر اچھار نالہ کے مقام پر بلاک روڈ چوبیس گھنٹے بعد بھی کھل نہ سکا ، عید پر اپنے اپنے گھر جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بھاری مشینری کیساتھ روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہے ، ضلعی انتظامیہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن شدید بارشوں سے کوہستان کے اکثر علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب اُمڈ آیا ہے اسی طرح اچھار نالہ میں بھی سیلاب سے شاہرہ قراقرم بلاک جس کی وجہ سے عید کے لئے اپنے اپنے گھروں کو جانے والے مسافر چوبیس گھنٹوں سے بھنسے ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ایف ڈبلیوں او کی جانب سے بھاری مشینری کیساتھ روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے لیکن پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے کام سستہ روی کا شکار ہے ۔ مسافروں کا کہنا ہیکہ چوبیس گھنٹوں سے اس رمضان میں کھلے آسمان تلے پھنسے ہوئے ہیں اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہیکہ روڈ کی بحالی کا کام بھاری مشینری کیساتھ جاری ہے لیکن پانی بہاؤ میں وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کام میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔
مسلسل جاری بارشوں سے ملبہ ہٹانے کا کام حرج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں