اے ایس پی نایاب مانسہرہ سے ٹریننگ مکمل کر کے الوداع ہو گئیں

اے ایس پی (یو ٹی) نایاب معز کے ٹرانسفر کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام ، پولیس افسران کی شرکت

تقریب کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے اے ایس پی کی ضلع مانسہرہ کی عوام کے لئیے گراں قدر خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ آپ نے میرے ویژن کے مطابق کسی پریشر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی اور بے کسوں کی داد رسی کے لئیے ہر ممکن کوشش کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او مانسہرہ نے اے ایس پی نایاب معز کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا اور پولیس افسران نے ان میں تحائف بھی تقسیم کئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں