ایک سال گزرنے کے باوجود پل نہ نصب پوسکا

ناران کے علاقے بٹل میں ایک سال گزرنے کے باوجود پل نہ نصب پوسکا طغیانی کے باعث کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں مقامی ٹرانسپورٹرز اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا این ایچ اے حکام لمبی تان کر سوگے ہوٹل ایسوسی ایشن کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ مطیع اللہ مون ہوٹل کے اونر حسن دین سابق ممبر بالاکوٹ عافین و دیگر نے کہا کہ گزشتہ سال مون سون کی بارشوں کے بعد ناران بٹل کے مقام پر پل طغیانی کی نزر ہوگیا تھا جس کے باعث سینکڑوں سیاح ناران میں محصور ہوگے تھے جس کے بعد کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور این ایچ اے نے عارضی روڈ بحال کیا مگر ابھی تک ایک سال گزرنے کے باوجود این ایچ اے کی مجرمانہ غفلت کے باعث ابھی تک پل تعمیر نہیں ہوسکا جس کے باعث نالے میں طغیانی سے کئی گاڑیاں نہ صرف ڈوب جاتی ہیں بلکہ روزانہ مسافروں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقے کے عوام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں