ایوب میڈیكل کمپلکس ہڑتالیوں کو نوٹسز جاری

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں جاری ہڑتال کے حوالے سے انتظامیہ کا ایکشن ۔۔نوٹسز جاری

ہڑتالیوں کے خلاف پہلے مرحلے میں لیڈرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے گے۔ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار ہڑتالیوں سے مزاکرات کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام رہی.

بی او جی کو GHA کی جانب سے جو اجلاس کے لئے ایک درخواست بھجی گئی تھی جو کہ بی او جی نے منظور کر لی تھی اور پھر سیکٹری بی او جی کی جانب سے GHA کو بذریعے لیٹر یہ کہا گیا کہ پہلے آپ ہڑتال ختم کریں پھر بورڈ کی جانب سے آپ کو مزاکرات کے لئے وقت دے دیا جائے گا کیوں کہ پچھلے 10 دن سے مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات کا شکار ہیں بورڈ مزاکرات کے لئے تیار ہے۔

لہزا ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ٹی آئی ڈسپلنری پالیسی کے شوکاز نوٹسز اشو کر دئیے گےہیں

ایکشن لینے کی وجہ پچھلے کئی روز سے ہرٹالیوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا سامنہ ہے۔

ہسپتال انتظامیہ مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں