اینٹی کرپشن ٹیم کا محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے دفتر پر چھاپہ ۔۔بھرتیوں کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

اینٹی کرپشن پولیس ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے دفتر پر چھاپہ مار کر بھرتیوں کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا اینٹی کرپشن ہزارہ سركل کو شکایت ملی تھی کہ تحریک انصاف کے سابق ممبران اسمبلی نے میرٹ سے ہٹ کر سیاسی بنیادوں پر محکمہ تعلیم ایبٹ آباد میں بھرتیاں کیں جس کی انکوائری کا آغاز کرتے ہوے ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا ھے ۔۔اس کیس میں سابق وزرا اور پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی سے تفتیش کی جائے گی ادھر مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی سابقہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے ترقیتآتی فنڈ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں