ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کی کارروائی

خاتون بن کر متاثرہ شخص کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار.ملزم سمیع اللہ نے خاتون کے نام سے فیس بک آئی ڈیز بنائی ہوئی تھیں۔

ملزم نے فیس بک آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے متاثرہ شخص کی قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ملزم متاثرہ شخص کو ہراساں اور بلیک میل کررہا تھا۔

ملزم نے متاثرہ کا قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا تھا۔ملزم متاثرہ شخص کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا۔

ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں