ایشیا کپ ۔پاکستان اور سری لنكا میچ سیمی فائنل کی حثیت اختیار کر گیا

ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کا پانچواں میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا

ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کا پانچواں میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ یہ میچ ایشیا کپ کے دونوں میزبان ممالک پاکستان اور دفاعی چیمپئن سری لنکا کی ٹیموں کے مابین 14 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ 17 ستمبر کو فائنل میں بھارت کے مدِمقابل ہو گی۔ ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت کی فتح نے پاکستان کے لیے کیلکولیشن آسان بنادی ہے اور اسے اب رن ریٹ کی فکر کیے بغیر صرف سری لنکا سے میچ جیتنا ہے۔ سپر فور مرحلے میں بھارت دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹس حاصل کرچکا ہے ، تاہم پاکستان اور سری لنکا کو دو ،دو میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں ہی کے دو ،دو پوائنٹس ہیں۔ پاکستانی ٹیم کیلئے ضروری ہے کہ 14 ستمبر کو کولمبو میں بارش کے باعث میچ متاثر نہ ہو، کیونکہ میچ کا نتیجہ نہ آنے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملنے کی صورت میں قومی ٹیم نیٹ رن ریٹ پر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی اور سری لنکا فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں