ایبٹ آباد گھروں سے چوریاں کرنے والے ملزمان گرفتار ۔ملزمان کا تعلق مانسہرہ کے علاقے لسان ٹھکرال سے ھے

ایبٹ آباد شیروان پولیس کی کاروائی ، گھر میں گھس کے زبردستی اسلحہ کی نوک پر رقم ، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے دو ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد ،
تفصیلات کے مطابق لوئر تناول تھا نہ شیروان کی حدود شہید آباد میں 14جولائی 2023 کو گلاب خان ولد محمد یعقوب سکنہ شمل کہنڑی شھید آ باد کے گھر میں نامعلوم با مسلح نقاب پوش داخل ہوئے اور ،لاکٹ،طلائ چوڑیاں ایک عدد موبائل فون اور اہلخانلہ سے رقم چھین کر فرار ہو گئے ، نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں ایس ڈی پی او کینٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او شیروان نے ٹیم کے ہمراہ دن رات کام کیا اور واقعے میں ملوث ملزمان محمد شفیق ولد محمد فرید سکنہ شھیدآ باد ،ندیم ولد محمد زرین سکنہ لساں ٹھکرال ضلع مانسہرہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے دو ضرب پستول 30 بور معہ بارہ عدد کارتوس جو وقوعہ میں استعمال ہوئے ، ایک عدد موبائل فون اور رقم مبلغ 30000 روپے مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں