ایبٹ آباد کے نوجوانوں نے مثال قائم کردی

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کے نوجوانوں نے مثال قائم کردی ،بانڈہ پھگواڑیاں میں چند نوجوانوں نے مل کر اپنی مدد آپ کے تحت ماہ رمضان میں فروٹ، سبزی اور دیگر اشیاء بازار سے انتہائی کم قیمت پر لا کر رکھی ہیں جو بلا تفریق امیر و غریب کے لیے میسر ہیں۔ یہ نوجوان ھر روز بڑی منڈی سے چیزیں لے کر آتے ہیں اور انتہائی مناسب نرخ پر پورے گاؤں کو سپلائی کرتے ہیں۔

اہل علاقہ نے ان نوجوانوں کے اس کار خیر کو سراہا ہے اور ھر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔ بے شک اس مصروفیت کے دور میں سے وقت نکالنا بہت مشکل ہے لیکن یہ نوجوان پر عزم ہیں۔ اپنا ایک روپے کا بھی فائدہ نہیں لیکن مخلوق خدا کے لیے سرگرم نوجوان۔۔۔اگر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو آگے چل کر یہ فی سبیل اللہ کوئی بڑا کار خیر بھی کر سکتے ہیں۔

میری اہل علاقہ سے درخواست ہے کہ ان نوجوانوں کا حوصلہ ضرور بڑھائیے اور سب کو بتائیں کہ بازار کی نسبت انتہائی کم قیمت پر یہاں سے خریداری کریں۔۔ یہ سہولت صرف گاؤں کے لوگوں کے لیے ہی نہیں بلکہ کوئی بھی یہاں سے اس سہولت سے مستفید ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں