ایبٹ آباد پولیس کی بڑی کاروائی

تھانہ کینٹ کی حدود نڑیاں سے 11 سالہ بچے کو تاوان کی غرض سے اغواء کرنے والے تین ملزمان اسلحہ ، گاڑی سمیت گرفتار ، مغوی بحفاظت بازیاب

اغواء کاروں کی گرفتاری کے سلسلے میں کاروائی کے دوران فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ،ملزمان کے خلاف اغواء اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج ، تفتیش شروع

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دس بجے کے قریب تھانہ کینٹ ، چوکی سکندر آباد کی حدود نڑیاں عمر مسجد کے قریب سے نامعلوم ملزمان نے 11 سالہ بچہ عمار ولد فردوس کو کیری سوزوکی کے ذریعے زبردستی اغواء کر لیا ، اور مغوی کے والد کو فون کر کے دو کروڑ روہے تاوان کا مطالبہ کیا ،

ایبٹ آباد پولیس کے لیے ملزمان کی گرفتار اور بچے کے بازیابی ایک بڑے چیلنج سے کم نہ تھی ،
جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی براہ راست نگرانی میں ایبٹ آباد پولیس نے بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں آپریشن کا آغاذ کیا ،

اور نہایت ہی باریک بینی سے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیشہ ورانہ ، روائتی و غیر روائتی طریقہ کار اپناتے ہوئے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد راتوں رات ملزمان کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئی ،

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او کینٹ علی خان نے ایس ایچ او نواں شہر سردار واجد اور ایس ایچ او میرپور طاہر سلیم کے ہمراہ شیخ البانڈی کے مقام پر چھاپہ زنی عمل میں لائی جہاں ملزمان کی طرف سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی گئی ، اس دوران بہترین حکمت عملی کی بدولت پولیس پارٹی محفوظ رہی اور اغواء کار آصف ولد اعظم اور جنید ولد بابر زخمی حالت میں جبکہ حماد ولد اقبال کو اسلحہ اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی سمیت کر لیا گیا ۔

موقع پر موجود پولیس افسران اور جوانوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے دو زخمی ملزمان سمیت تینوں اغواء کاروں کو گرفتار اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا ، جبکہ ملزمان کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کیری سوزوکی ، اسلحہ 02 عدد پستول اور 01 عدد بندوق بھی برآمد کر لی گئی ، اور تھانہ کینٹ میں بچے کی اغوائیگی اور تاوان کا مطالبہ کرنے پر زیر دفعہ 365/34اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے پر زیر دفعات 324/353/186/34 مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں