ایبٹ آباد پولیس نے خواتین اور بچوں کے حوالے سے جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا

ایبٹ آباد پولیس کا انقلابی اقدام ، خواتین اور بچوں کے حوالے سے جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی سیل کا آغاز

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر اے ایس پی فائزہ تنویر کی نگرانی میں ایبٹ آباد پولیس نے خواتین اور بچوں کے حقوق کا قانونی تحفظ یقینی بنانے کے لیے وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل قائم کر دیا ،

خواتین اور بچوں کے حوالے سے جرائم کی روک تھام اور چھان بین کے لیے سیل میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ، جو خواتین اور بچوں کے مسائل براہ راست سننے کے ساتھ ساتھ ، وٹس ایپ نمبر 03461119651 ، ہیلپ لائن 15 اور ای میل wcpcpolice@gmail.com کے زریعے موصول ہونے والی شکایات اور مسائل کا حل یقینی بنائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں