ایبٹ آباد پولیس نے تین کار لفٹر گرفتار کر کے گاڑی بر آمد کر لی

ایبٹ آباد پولیس تھانہ لورہ کی کاروائی ، نگری ٹوٹیال کے رہائشی کا کیری سوزوکی چوری کرنے والے تین کارلفٹر گرفتار ، گاڑی برآمد مقدمہ درج ،

گزشتہ دنوں رات گئے نگری ٹوٹیال سے طلعت ولد مہربان کا کیری سوزوکی چوری کرنے والے تین کارلفٹرز محمد سمیع ولد ناصر سکنہ گورینی ، راشد ولد نیاز اور حسن ولد ارشاد ساکنان دھیڑہ باڑیاں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کیری سوزوکی برآمد کر لیا گیا ،

ملزمان کے خلاف تھانہ لورہ میں زیر دفعہ 381A مقدمہ درج رجسٹرڈ ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں