ایبٹ آباد نوجوان کو اس کے قریبی عزیز نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

ایبٹ آباد کے سرکل گلیات کے علاقہ کالا باغ کے نزدیک نگری بالا کے رہائشی دانیال مشتاق کو اس کے قریبی عزیز فائرنگ کر کے قتل کر دیا ڈی ایس پی سراج خان اور ایس ایچ او شہر یار نے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کر لیا اور مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود ترھدہ گلی میں یونین کونسل نگری بالا کے محلہ ٹلی مار کے رہائشی دانیال مشتاق کو اس کے قریبی عزیز ملاچھ کے رہائشی امجد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیا ڈی ایس پی سرکل گلیات بمعہ ایس ایچ او ڈونگالی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور قاتل کو گرفتار کر کے تھانہ بگنوتر منتقل کر دیا اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں