ایبٹ آباد میں خاتون کو پانچ ماہ تک مویشیوں کے باڑے میں باند ھنے والی ساس اور دیور گرفتار

ایبٹ آباد پولیس تھانہ بگنوتر کی کاروائی ،

دیسال میں خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک میں ملوث دو ملزمان گرفتار ،

32 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے چند ماہ سے بکریوں کے باڑے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ، اس پر تشدد بھی کرتے رہے جبکہ خاتون کو مسلسل غیر معیاری کھانا دینے سے خاتون کی حالت انتہائی لاغر ہو چکی تھی،

خاتون کی درخواست پر *ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP* نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور بگنوتر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں،
جس پر ڈی ایس پی گلیات سراج خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بگنوتر انسپکٹر زبیر شاہ نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ، واقعے میں ملوث خاتون کی ساس یاسمین بی بی اور دیور فہمید کو گرفتار کر لیا ،

ڈی پی او ایبٹ آباد نے ملزمان کی گرفتاری پر تھانہ بگنوتر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ بگنوتر میں زیر دفعات 354/506ii/344/335/34 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں