ایبٹ آباد میں آنکھوں کے ڈاکٹر نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیدیا

ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال الفلاح واقع لنک پر ڈاکٹر خالد بن سلیم نے نملی میرا سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون جس کے بازو میں فریکچر تھا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آرتھو پیڈکس ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا اور خاتون ہیلتھ کارڈ پر آپریشن کیلئے الفلاح ہسپتال گئی جہاں پر فائل دیکھے بغیر ڈاکٹر خالد بن سلیم نے آنکھ کا آپریشن کردیا جس پر لواحقین نے احتجاج کیا اور میڈیا کی نشاندہی پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل خانزادہ موقع پر پہنچے اور کاروائی کا عندیہ دیا
اس حوالہ سے ڈی ایچ او کا کہنا ہیکہ ہسپتال کو خالی کرواکر تمام او ٹیز بند کرنے کے علاوہ ہسپتال کو سیل کیا جائے گا اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انکوائری تک ہسپتال کو بند رکھا جائے گا جس پر آج کاروائی کا امکان ہے تاحال ہسپتال میں علاج معالجہ کیا جارہا ہے
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اورکزئی نے بتایا کہ ہسپتال کو مکمل سیل اور ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور اسسٹنٹ کمشنر ڈی ایچ او اور پولیس ہسپتال کو سیل کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں