ایبٹ آباد عوام بچاؤ تحریک سینکڑوں افراد کا واپڈا آفس کے سامنے دھرنا

ایبٹ آباد()بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کی وصولی اور واجبات کی آڑ میں بجلی منقطع کرنے پر ہزارہ بچاؤ کمیٹی کی کال پر عوام کا احتجاجی دھرنا وریلی ،عوام سڑک پر نکل آئے۔ہزارہ سرکل آفس کے بائر سینکڑوں افراد کا دھرنا ،مظائرین نے واپڈا افسران کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ۔عوام بچاؤ تحریک کے روح رواں نصیر خان جدون کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نواں شہر سے سرکل واپڈا آفس کے بائر احتجاجی دھرنا میں تبدیل ہو گئی ۔جہاں کیہال ایکشن کمیٹی کے اسد خان جدون بھی نوجوانوں کی کثیر تعداد کے ساتھ موجود تھے۔ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسز کی وصولی کے لئے پولیس کے ساتھ انتظامیہ افسران کے رویئے کو مسترد کرتے ہوئے نصیر خان جدون نے واپڈا افسران کو پانچ نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا ۔جس میں بجلی میٹر صارفین کی ملکیت ہونے پر نہ اتارنے ،بروقت میٹر ریڈنگ ،ہزارہ کے عوام سے ہائیڈل بجلی کے مطابق بل وصول کرنے کے علاوہ ریکوری میں ڈی سی آفس ،سرکاری محکمانہ دفاتر اور اشرافیہ سے ترجیحی بنیاد پر وصولی پر زور دیا ۔واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے مرکزی صدر جمیل اختر تنولی اور ایکسین واپڈا کو مطالبات پیش کرتے ہوئے نصیر خان تنولی نے ببانگ دہل عوام کو ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ان کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں ہے۔ عام آدمی کی حالت ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ان کو مذید زدہ کوب نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں پانی سے بجلی پیدا کی جاتی ہے یہاں اس کے مطابق بل وصول کئے جائیں۔اور ٹیکسوں کی وصولی ایف بی آر کا کام ہے اس کو واپڈا اپنے کھاتے میں نہ ڈالے۔ہزارہ کے عوام آئی پی پیز معائدے کے زمہ دار نہیں ہیں قانون کے مطابق رائیلٹی دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں