ایبٹ آباد خاتون کو جانوروں کے باڑے میں با هندنے والے مذید دو ملزمان گرفتار

دیسال میں خاتون کے ساتھ *غیر انسانی سلوک* مقدمہ میں مزید پیشرفت ،

تھانہ بگنوتر پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو بھی گرفتار کر لیا، مقدمہ میں چاروں ملزمان گرفتار

32 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے چند ماہ سے بکریوں کے باڑے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ، اس پر تشدد بھی کرتے رہے جبکہ خاتون کو مسلسل غیر معیاری کھانا دینے سے خاتون کی حالت انتہائی لاغر ہو چکی تھی،

خاتون کی درخواست پر *ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP* نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور بگنوتر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں،

جس پر ڈی ایس پی گلیات سراج خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بگنوتر انسپکٹر زبیر شاہ نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ، واقعے میں ملوث خاتون کی ساس یاسمین بی بی اور دیور فہمید فوری گرفتار کر لیا تھا جبکہ گزشتہ روز مقدمہ میں مطلوب عدم گرفتار خاتون کے شوہر حمید اور دیور شانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،

ملزمان کے خلاف تھانہ بگنوتر میں زیر دفعات 354/506ii/344/335/34 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں