ایبٹ آباد حویلیاں سے دو افغان باشند وں کی لاشیں بر آمد

حویلیاںسے دو افراد کی لاشیں بر آمد

تھانہ حویلیاں کے گاؤں ملکاں پل اور تکیہ سے دو افراد کی نعشیں برآمد، مقتولین کی شناخت کریم اللہ اور اکبرخان کے نام سے ہوئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں ملکاں اور تکیہ سے دو افراد کی نعشیں برآمد برآمد ہوئیں جن کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین کی شناخت افغانی بتائی جاتی ہے مقامی افراد کی اطلاع پر تھانہ حویلیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے کر ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں لائے مقتولین کے نام کریم اللہ ولد نصراللہ اور اکبرخان ولد ایوب خان سکنہ مردان بتائے جاتے ہیں پولیس نے مقتولین کے ورثاء کی تلاش اور وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں