ایبٹ آباد جعلی ایس ایچ او نے تین افراد اغوا کر لیئے

ایبٹ آباد میں جعلی ایس ایچ او نے تین افراد اغوا کر لیے ایبٹ آباد بولیس کی کمزور گرفت دن دیہاڑے تاجر کو جعلی ایس ایچ او بن کر تین اغوا کاروں نے اغواء کرنے کے کے بعد 5 لاکھ روپے تاوان مانگا نواں شہر پولیس ملزمان کی پشت پنائی کررہی ہے متاثرہ شخص کی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو اس ضمن میں نجم ولد اظہر سکنہ ملکپورہ نے پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم جون کو صبح 8 بجے اپنی دکان عوامی روڈ پر اپنی ٹائر کی دکان پر موجود تھا کہ پانچ چھ افراد ایک گاڑی میں آئے اور مجھے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا لیکن میں گاڑی میں نہیں بیٹھا تو انہوں نے مجھے زبردستی اغواء کرکیا اور اسٹیڈیم روڈ نواں شہر میں ایک نجی شادی ہال میں لیکر گئے اس دوران وہاں پر بھی 5/6 افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے ڈنڈوں مکوں سمیت لوہے کے آلہ سے تشدد کیا اور کہا کہ اپنے گھر میں فون کرکے بولو کہ ہمیں 5 لاکھ روپے بھیجیں اس میں ایک لڑکا اپنے آپکو ایس ایچ او ظاہر کررہا تھا بعد میں پتہ چلا ہے کہ وہ خالد نامی کوئی نوجوان ہے میں نے تھانہ نواں شہر میں اپنی درخواست دی مگر پولیس ملزمان کی پشت پنائی کررہی ہے مجھے ان نوجوانوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی متاثرہ شخص نے آئی جی خیبرپختونخواہ اور ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں