ایبٹ آباد ایکسین واپڈا کے قتل میں گرفتار تینوں ملزمان بری

ایبٹ آباد۔ ہائ کورٹ ایبٹ اباد بینچ نے سید یوسف شاہ XENواپڈا کے قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزائے موت پانے والے تینوں مُلزمان راجہ شہزاد کیانی تیمورفریدون خالد عُمر کو بری کر دیا۔
مُلزمان کی طرف سے مُقدمہ کی پیروی ہزارہ کے نامور وکیل عاطف خان جدون ایڈوکیٹ سُپریم کورٹ۔ نویسر خان نے کی۔ جبکہ مرحوم کے وُرثاء کی طرف سے مُقدمہ کی پیروی قاضی ارشد ایڈوکیٹ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2016 میں شیخ البانڈی مری روڈ پر رات کے وقت نامعلوم افراد نے واپڈا کے ایکسئن سید یوسف شاہ کو قتل کر دیا تھا۔ اور سی ٹی ڈی ہزارہ نے فروری 2017 میں اس قتل کے الزام میں شہزاد کیانی خالد عُمر تیمور فریدون اور راجہ مُصطفے کو اس کیس میں گرفتار کیا اور کیس کو ملٹری ٹرائل کے لئے بھیج دیا۔ تا ہم بود میں پشاور ہائ کورٹ کے حُکم پر ہی مُلزمان کا مُقدمہ ملٹری کورٹ بھیجنے کو کالعدم قرار دیا اور مُلزمان کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں کرنے کا حُکم دیا انسداد دیشد گردی عدالت نے 2022میں ان تینوں مُلزمان کو سزائے موت کا حُکم سُنایا تھا جس کے خلاف اپیل ہائ کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں کی گئ تھی۔ جس پر آج دونوں اطراف سے دلائل مُکمل ہونے کے بعد پشاور ہائ کورٹ ایبٹ آباد کے ڈبل بینچ نے شہزاد کیانی اور دیگر مُلزمان کو ثبوت نہ ہونے کے بُنیاد پر باعزت بری کر دیا۔ یاد رہے کہ 2015 شہزاد کیانی پولیس کے ہاتھوں زخمی بھی ہوا تھا۔ جس کی ایف آئ آر پولیس کے ایک
ڈی ایس پی کے خلاف درج ہوئ تھی۔ اس موقع پر ہائ کورٹ میں بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے اور پولیس نے بھی کای ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے سخت اقدامات کر رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں