ایبٹ آباد اعلی معیار کے غیر ملكی سگریٹ ضبط کر لیے گئے

ایبٹ آباد ( )ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کے IREN اسکواڈ کی کامیاب کارروائیاں ایبٹ آباد میں مختلف بازاروں میں چھپائے اور غیر قانونی سگریٹ قبضے میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا عملی آغاز چیف کمشنر عابد محمود کے حکم پر زونل کمشنر فضل سبحان نے کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز IREN اسکواڈ کی ٹیم جس کی سربراہی آڈٹ آفیسر ساجد احمد اور سینئر انسپکٹر ارشد احمد کر رھے تھے، ایبٹ آباد کے مختلف بازاروں میں دوکانوں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی امپورٹڈ سگریٹ برآمد کر لیے اورجس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی کو ضبط کر کے ایڈیشنل کمشنر جوہر علی شاہ کے حکم پر ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد منتقل کر دیا جہاں پر مزید کاروائی کا آغاز کیا جائے گا ۔ یاد رھے چند روز قبل ریجنل ٹیکس آفس نے ہزارہ بھر میں ٹیکس چوروں کو متنبہ کرنے کے لیے پنافلکس آویزاں کیے تھے اور بازاروں میں دکانداروں کو پمفلٹ بھی تقسیم کیے تھے ۔ دکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنے والے کے نہ صرف سگریٹ ضبط کر لیے جائیں گے بلکہ جرمانہ بھی کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں